Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

شوقِ پابوس لیے چل تو مدینہ مجھ کو

گوری پرساد ہمدمؔ

شوقِ پابوس لیے چل تو مدینہ مجھ کو

گوری پرساد ہمدمؔ

MORE BYگوری پرساد ہمدمؔ

    شوقِ پابوس لیے چل تو مدینہ مجھ کو

    زہے قسمت کہ بلایا ہے نبی نے مجھ کو

    واپسیں دم ہے مجھے ذکرِ نبی کرنے دو

    دوستو موت کے آتے ہیں پسینے مجھ کو

    چشمِ مشتاق ہے در پر، تو ہیں کاں آہٹ پر

    ان کے آنے کی خبر دی جو کسی نے مجھ کو

    کیوں دلِ خستہ مرا ہجر میں بے تاب نہ ہو

    ہو گئے ان کی زیارت کو مہینے مجھ کو

    جلوہ احمد مختار کا تو نام ہوا

    پھونک کر خاک کیا دل کی لگی نے مجھ کو

    وہ یہ کہتے ہیں کہ ہیں ساری ادائیں تجھ میں

    دی جگہ اپنے دلوں میں لو سبھی نے مجھ کو

    عرض کیا حال کروں ہوش نہیں اپنے بجا

    جلوہ بے پردہ دکھایا ہے کسی نے مجھ کو

    ہو برا درد ترا تو بھی دغا دیتا ہے

    ہائے مایوس کیا تیری کمی نے مجھ کو

    کیوں نہ ہو فخر یہ تو قیر ہے کیا کم ہمدمؔ

    بخش دی نعت کی جاگیر نبی نے مجھ کو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے