چلا جب اٹھ کے میں راہِ سفر میں
مقاماتِ حسیں آئے نظر میں
رہا روشن مدینے کے سفر میں
چراغِ مصطفیٰ میری نظر میں
نبی کے روضۂ اقدس سے اک دن
اجلا لے کے آؤں گا نظر میں
ہوئے روشن در و دیوار دل کے
جب آئے میرے آقا دل کے گھر میں
نکل کر ظلمتِ دنیا سے اک دن
میں کھو جاؤں گا نورِ معتبر میں
عرب کا چاند روشن ہو رہا ہے
غنیؔ احساس کے کوہ و کمر میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.