سب سے افضل ہے وہ دنیا میں مقدس نیک ذات
سب سے افضل ہے وہ دنیا میں مقدس نیک ذات
جھک رہی ہے جس کے قدموں پر جبینِ کائنات
جس نے پھیلائے جہاں میں آ کے انوارِ حیات
اس کے پرتو سے منور ہے یہ ساری کائنات
آدمی کے دامنِ کوتاہ میں کچھ بھی نہ تھا
آپ کے دم سے کھلے دنیا پہ اسرارِ حیات
گامزن جس راہ پر ہے کاروانِ مصطفیٰ
در حقیقت ہے یہی دنیا میں اک راہِ نجات
ہر طرف پھیلے ہوئے ہیں جس میں انوارِ نبی
کس قدر پر نور ہے، دیکھو غنیؔ بطحا کی رات
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.