Font by Mehr Nastaliq Web

یا الٰہی کیا کریں بے چین آنکھیں ہیں بہت

غنی وارثی

یا الٰہی کیا کریں بے چین آنکھیں ہیں بہت

غنی وارثی

MORE BYغنی وارثی

    یا الٰہی کیا کریں بے چین آنکھیں ہیں بہت

    دیکھنے کے واسطے روضہ رسول اللہ کا

    ہم گنہ گاروں کی یا رب! حشر کے میدان میں

    آبرو رکھ لیجو، صدقہ رسول اللہ کا

    آفتابِ حشر کی گرمی سے گھبراتے ہو کیوں

    ہو گا سر پر مؤمنو! سایہ رسول اللہ کا

    ہم ضعیف العقل کیا سمجھیں، سمجھ سکتے نہیں

    جانتا ہے بس خدا، رتبہ رسول اللہ کا

    يا الٰہی جب قریب المرگ ہو تیرا غنیؔ

    ہو نظر کے سامنے چہرہ رسول اللہ کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے