Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

عقلِ انسانی کی حد سے ماوریٰ سرکار ہیں

غوث محی الدین قادری

عقلِ انسانی کی حد سے ماوریٰ سرکار ہیں

غوث محی الدین قادری

MORE BYغوث محی الدین قادری

    عقلِ انسانی کی حد سے ماوریٰ سرکار ہیں

    جانتی ہے عقل بس قدرت کا یہ شہکار ہیں

    احمد مرسل حبیب کبریا خیرالوریٰ

    شافع روزِ جزا ہیں سید ابرار ہیں

    عظمتیں دونوں جہاں کی ختم ان پر ہو گئیں

    سید عالم ہیں سرداروں کے یہ سردار ہیں

    ہاتھ اٹھا کر جس کی جھولی میں جو چاہیں ڈال دیں

    حکم رب سے دو جہاں کے مالک و مختار ہیں

    ان کے خادم کے شہنشاہ بھی ہیں محتاجِ کرم

    یہ گدا کا حال ہے سرکار تو سرکار ہیں

    ساتھ ہم کو بھی مدینہ جانے والو لے چلو

    سر سے چلنے کے لیے طیبہ کو ہم تیار ہیں

    دور رہ کر اپنے آقا سے بھی جینا ہے کوئی

    ان کا جینا ہے جو ہر دم حاضر دربار ہیں

    ان کے وابستہ ہیں ہر جا کامران و سرخرو

    ان کے دشمن جس جگہ دیکھو ذلیل و خوار ہیں

    ناز جتنا بھی کرو قسمت پہ اعظمؔ ہے بجا

    ان سے وابستہ ہوں جو وابستۂ سرکار ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے