Font by Mehr Nastaliq Web

میری فنا ہے بقا لا الہ الا اللہ

غوثی شاہ

میری فنا ہے بقا لا الہ الا اللہ

غوثی شاہ

MORE BYغوثی شاہ

    میری فنا ہے بقا لا الہ الا اللہ

    ہے مجھ میں نور خدا لا الہ الا اللہ

    میں اس کا آئینہ ہوں وہ ہے آئینہ میرا

    یہی ہے راز میرا لا الہ الا اللہ

    میں ہی ہوں نورِ محمد جو ہیں رسول اللہ

    میں ہوں ظہورِ خدا لا الہ الا اللہ

    میں بندہ حق کا ہوں لیکن خدا نما بندہ

    خدا ہے بندہ نما لا الہ الا اللہ

    خدائی مجھ میں ہے ساری خدائی میں میں ہوں

    عجب ہے بھید میرا لا الہ الا اللہ

    پڑھایا ہے مجھے اس طرح پیر نے کلمہ

    کہ آپ خود میں بنا لا الہ الا اللہ

    انا کو پلٹو انا ہی ہے ڈھونڈتے کیا ہو

    یہی ہے صاف پتہ لا الہ الا اللہ

    تمہیں میں وہ ہے خبر بھی ہے کچھ تمہیں غوثیؔ

    وہی ھو ہے انا لا الہ الا اللہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے