Sufinama

کعبے میں بھی ہے گرمئی بازارِ محمد

غوثی شاہ

کعبے میں بھی ہے گرمئی بازارِ محمد

غوثی شاہ

MORE BYغوثی شاہ

    کعبے میں بھی ہے گرمئی بازارِ محمد

    اللہ کا دربار ہے دربارِ محمد

    ہم اور سمجھتے تھے، یہاں اور ہی کچھ ہے

    کچھ پردۂ کعبہ ہیں ہیں اسرارِ محمد

    سرکار کے پھیروں کے کیا کرتے ہیں پھیرے

    ہے مد نظر اپنے وہ رفتار محمد

    سرکار کے چومے ہوئے کو چومتے ہیں ہم

    ہے پیش نظر وہ لب و رخسارِ محمد

    یاد آتی ہے ہر طوف کے ہر پھیرے میں ہم کو

    رفتارِ محمد کبھی گفتارِ محمد

    کعبہ کی سیہ پوشی یہ بے وجہ نہیں ہے

    ہے پر تو گیسوئے طرح دارِ محمد

    ہر چیز میں ہر شکل سے، جلوہ ہے نمایاں

    ہے آٹھوں پہر آنکھوں میں دیدار محمد

    کونین لگائی ہوئی دوکان نبی ہے

    اللہ خریدار ہے بازارِ محمد

    کھولو نہ اسے رازِ جہاں اس میں بندھا ہے

    یہ بولتی ہے، زلفِ گرہ وارِ محمد

    ہم نور ہیں، ہم نور ہیں، ہم نور ہیں، ہم نور

    ہر رگ میں ہیں پھیلے ہوئے انوارِ محمد

    کیا اس کے سوا اور مجھے عز و شرف ہو

    غوثیؔ ہوں میں اک بندۂ سرکار محمد

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے