محمدؐ پہ دل کیا مرا آ گیا
مجھے زندگی کا مزا آ گیا
محمدؐ کی جلوہ نمائی ہوئی
خدائی میں نور خدا آ گیا
جو تھا نور پوشیدہ جان جہاں
وہی شکل احمد لیا آ گیا
بنے نور سے جس کے دونوں جہاں
وہ نور خدا مصطفیٰ آ گیا
محمدؐ محمدؐ کہا رات بھر
تڑپنے کا دل کو مزا آ گیا
یہ تھی سیر معراج محبوب حق
سر عرش دم میں گیا آ گیا
ہماری نظر میں تو کچھ اور ہے
دو عالم کا مشکل کشا آ گیا
جہاں منتظر جس کی آمد کا تھا
وہ محبوب حق آ گیا آ گیا
کلیجے میں آنکھوں میں رکھ لو اسے
کہ اللہ کا لاڈلا آ گیا
خدائی تصدق میں جس کے بنی
وہ مولیٰ شہ دوسرا آ گیا
بتا کر قیامت میں غوثیؔ کہوں
مجھے جس نے مارا یہ کیا آ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.