مرے جو لب پر مچل رہا ہے کلام_خواجہ امیر خسرو
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت امیر خسرو (دہلی-بھارت)
مرے جو لب پر مچل رہا ہے کلام خواجہ امیر خسرو
مری بھی قسمت سنور رہی ہے بنام خواجہ امیر خسرو
خطیب کہیے نقیب کہیے انہیں الادیب کہیے
بڑے ادب کا مقام ہے یہ مقام خواجہ امیر خسرو
عجب ہے ساقی کی یہ شرارت مگر ہے کتنی یہ خوبصورت
تھما کے ہاتھوں میں جام بولا لو جام خواجہ امیر خسرو
سجا کے اہل سخن کی محفل میری محبت کا ہے یہ حاصل
زمانے بھر کو سنا رہا ہوں پیام خواجہ امیر خسرو
جہاں بھی دیکھو یہی صدا ہے زباں پہ سب کی یہ تذکرہ ہے
ادب کے کشور میں چل رہا ہے نظام خواجہ امیر خسرو
ہر ایک لب پر یہی فسانہ دیا ادب کو حسین تحفہ
کلام خواجہ امیر خسرو کلام خواجہ امیر خسرو
یہی تمنا یہی ہے حسرت غیاثؔ اپنی یہی ہے چاہت
زمانہ کہہ کے مجھے پکارے غلام خواجہ امیر خسرو
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 96)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.