ہر نفس کو ہے محبت زر زری زر بخش سے
دلچسپ معلومات
منقبت در شانِ خواجہ منتجب الدین زر زری زر بخش (اورنگ آباد-مہاراشڑا)
ہر نفس کو ہے محبت زر زری زر بخش سے
اس علاقہ کی ہے عزت زر زری زر بخش سے
ذات ان کی پیکر عشق و محبت ہے سنو
مانگیے حق کی محبت زر زری زر بخش سے
عمر بھر کے واسطے محفوظ رکھ لو تم اسے
پائی ہے جو بھی امانت زر زری زر بخش سے
سچ کہوں تو عظمت و عزت یہ خلدآباد کی
ہو رہی ہے جگ میں شہرت زر زری زر بخش سے
قلب ہو جائے گا روشن اہل دل کہلائیے گا
جس کو حاصل ہے طریقت زر زری زر بخش سے
خو بخود دنیا تمہارے پیچھے پیچھے آئے گی
دین کی مانگو تو دولت زر زری زر بخش سے
ان کے در سے وہ کبھی مایوس جا سکتا نہیں
جس کو ہے سچی محبت زر زری زر بخش سے
ان کے در سے وہ کبھی مایوس جا سکتا نہیں
جس کو ہے سچی محبت زر زری زر بخش سے
دیکھ لیتے ہیں درِ اقدس تو خوش ہو جاتا ہے دل
اور کیا مانگے نعمت زر زری زر بخش سے
ان کی چوکھٹ کے گدا جب سے بنیں ہیں با خدا
تب سے ملتی ہے ہدایت زر زری زر بخش سے
در پہ ان کے حاضری دیتے رہو غازیؔ امان
پا ہی لو گے تم بصیرت زر زری زر بخش سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.