Font by Mehr Nastaliq Web

آپ کا در نوعِ انساں کے لیے دارالشفا

غازی مونگیری

آپ کا در نوعِ انساں کے لیے دارالشفا

غازی مونگیری

MORE BYغازی مونگیری

    آپ کا در نوعِ انساں کے لیے دارالشفا

    آپ ہی تو ہیں خلیل اللہ کے دل کی دعا

    آپ پر لاکھوں درود اور آپ پر لاکھوں سلام

    بھیجتا ہے رات دن یہ آپ کا ادنیٰ غلام

    مقصدِ تخلیقِ آدم ہیں محمد مصطفیٰ

    حاملِ وحیِ الٰہی، شافعِ روزِ جزا

    آپ پر لاکھوں درود اور آپ پر لاکھوں سلام

    بھیجتا ہے رات دن یہ آپ کا ادنیٰ غلام

    آپ محبوبِ خلائق آپ محبوبِ خدا

    آپ کی ذاتِ گرامی منبع صدق و صفا

    آپ پر لاکھوں درود اور آپ پر لاکھوں سلام

    بھیجتا ہے رات دن یہ آپ کا ادنیٰ غلام

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے