الٰہی غیب_و_ظاہر تو ہے جلوہ ہے عیاں تیرا
الٰہی غیب و ظاہر تو ہے جلوہ ہے عیاں تیرا
مکاں سے لا مکاں تک ہے نشاں اے بے نشاں تیرا
ہر اک ذرہ کا تو خالق ہر اک ذرہ کا تو مالک
زمین و آسماں تیرے یہ سب کون و مکاں تیرا
ترا انکار بن آیا نہیں کچھ دہریے سے بھی
کہ تو ہی دہر ہے یہ دہر کیا ہے اک نشاں تیرا
اگرچہ عقل سے وہم و گماں سے تو ہے بالاتر
مگر وہم و گماں میں بھی یقیں ہے بے گماں تیرا
تری ہستی کا پرتو ہے جہاں میں جزو سے کل تک
ہماری آنکھ میں آئینہ ہے جہاں تیرا
ثنا الحمدللہ احدیت جب قل ہواللہ ہے
تو غوثیؔ میں ہے کیا جلوہ عیاں تیرا نہاں تیرا
- کتاب : طیبات غوثی (Pg. 2)
- Author : غوثی شاہ
- مطبع : اعظم اسٹیم پریس، حیدرآباد (1952)
- اشاعت : Second
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.