من موہت ہے جیا چھینت ہے وہ جاسے نجریا ملاوت ہے
من موہت ہے جیا چھینت ہے وہ جاسے نجریا ملاوت ہے
وہ کاہے کملیا اوڑھت ہے جو محمدؐ ناؤں کہاوت ہے
کہلاتا ہے کلجگ کا داتا سب بولت ہیں اللہ والا
سب جگ کو یہ کلمہ پڑھاوت ہے بیکنٹھ کی راہ بتاوت ہے
بھولا ہے وہ اپنے آپے کو دکھلاتا پیا ہی پیا کو ہے وہ
وہ چال ہے اس کی صل علیٰ جو خدا کو بھی اپنے لبھاوت ہے
کا غوثیؔ پیا کو پوچھت ہو اب اپنے میں آپ رہت ہے وہ
سب جگ میں پیا کو دیکھت ہے اور جیو میں پیو کو رماوت ہے
- کتاب : طیبات غوثی (Pg. 50)
- Author : غوثی شاہ
- مطبع : اعظم اسٹیم پریس، حیدرآباد (1952)
- اشاعت : Second
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.