مظہر ذاتِ الہ آمد امیرالمؤمنیں
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
مظہر ذاتِ الہ آمد امیرالمؤمنیں
شافِع روزِ جزا آمد امیرالمؤمنیں
امیرالمؤمنین مظہر ذاتِ خدا ہیں امیرالمؤمنین شافع روز جزا ہیں۔
ہل اتیٰ در حق او نازل شدہ از آسماں
خوش خطابِ لافتیٰ آمد امیر المؤمنیں
آپ کے حق میں آسمان سے ہل اتیٰ نازل ہوا اور لا فتیٰ کا پیارا خطاب امیرالمؤمنین کو عطا ہوا۔
معنیٔ آیاتِ قرآنست ذاتِ پاک او
سرِّ رمزِ قل کفیٰ آمد امیر المؤمنیں
آپ کی ذات پاک آیات قرآنی کا مفہوم ہے، آیتِ قل کفیٰ کے راز کو جاننے والے امیرالمؤمنین ہیں۔
مصطفیٰ آں خوش بداماد علی از خود بگفت
یا علی امرِ خدا آمد امیر المؤمنیں
حضرت مصطفیٰ خوش ہو کر اپنے داماد علی سے فرمانے لگے، یا علی تم حکم خدا سے امیرالمؤمنین ہو۔
عارفاؔ تو نفس را در خود شکن ز آمد روا
حیدر خیبر کشا آمد امیرالمؤمنیں
اے عارفؔ تو اپنے نفس کو اگر مارے تو زیادہ بہتر ہے، خیبر کشا حیدر کرار امیرالمؤمنین ہوئے۔
- کتاب : اؤلیائے کرام اور شعرائے عظام آستانۂ مولیٰ علی پر (Pg. 241)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.