خانۂ_حیرت میں ہوں صابر پیا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان صابر پاک حضرت علی احمد (کلیر۔اترا کھنڈ)
خانۂ حیرت میں ہوں صابر پیا
رمزئے وحدت میں ہوں صابر پیا
میرے گھر بھی روز آتے ہیں ملک
جب سے تری نسبت میں ہوں صابر پیا
طالب مولیٰ ہوں میں ہوں آپ سے
طالب طاعت میں ہوں صابر پیا
محو ہو کر سوچتا ہوں آپ میں
میں کیا حقیقت میں ہوں صابر پیا
ہر کوئی کسی کی تو صحبت میں ہے
میں تیری صحبت میں ہوں صابر پیا
تیرا دیوانہ مجھے کہتے ہیں لوگ
جب سے تری مدحت میں ہوں صابر پیا
بد ہوں میں بد نام خاص و عام میں
پر تیری رحمت میں ہوں صابر پیا
بے وجہ مجھ کو ستاتے ہیں لوگ
اب پھر مصیبت میں ہوں صابر پیا
جو بھی ہوں جیسا بھی ہوں میں آپ کا
آپ کی خدمت میں ہوں صابر پیا
ترے ہر سو غلاموں کا غلامؔ
ان سب کی عنایت میں ہوں صابر پیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.