ادھر بھی ہو جو نگاہ_کرم غریب_نواز
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
ادھر بھی ہو جو نگاہ کرم غریب نواز
سگ حضور ہوں دیکھو تو غریب نواز
تمہارے سلسلۂ چشت کا ہوں میں بھی غلام
اگرچہ ہوں میں گنہ گار غریب نواز
تمہارے در سے بر آتی ہیں مقصدیں سب کی
تمہارا نام ہے مشہور غریب نواز
مٹا چکا ہوں میں نام و نشاں سب اپنا
تمہارے نام پہ دیکھو تو غریب نواز
تمہارے عشق و محبت نے یوں کیا دیکھو
ادھر کو دیکھو تو ہنس کر کے غریب نواز
تمہارے پیر کے صدقہ یا عطائے رسول
نگاہ لطف ہو نائبؔ پہ یا غریب نواز
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.