اک نظر جلوۂ کوہ طور دکھاؤ خواجہ
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-بھارت)
اک نظر جلوۂ کوہ طور دکھاؤ خواجہ
مثل موسیٰ مجھے بے ہوش بناؤ خواجہ
خواب میں چہرۂ پُرنور دکھاؤ خواجہ
میری سوتی ہوئی تقدیر جگاؤ خواجہ
زندگی تلخ ہے للہ کرم کر کے مجھے
تشنۂ دید کو دیدار دکھاؤ خواجہ
تم سے اعجاز مسیحا سے ضرورت کیا ہے
مردۂ دل کو جو ٹھوکر سے جلاؤ خواجہ
مردۂ دل ابھی زندہ ہو مسیحائے زماں
لخلخہ زلف معنبر کا سونگھاؤ خواجہ
حال ایسا ہو کہ میں ٹھوکریں کھاتا آؤں
ایسا بیخود مجھے مستانہ بناؤ خواجہ
سب مرادیں دل شیدا کی ابھی بر آئیں
شان جو بندہ نوازی کی دکھاؤ خواجہ
روز و شب شوق میں رہتا ہے تیرا مستانہ
میرے میکش مجھے اب جام پلاؤ خواجہ
جاں بلب ہوں میں تیرے عشق میں گیسو والے
جام صحت کا مجھے آ کے پلاؤ خواجہ
طالبِ دولتِ دنیا ہے نہیں یہ ابدالؔ
بھیک دیدار کی للہ دلاؤ خواجہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.