Font by Mehr Nastaliq Web

قلم نے لوح پر نام محمد جب لکھا ہوگا

غلام سرور لاہوری

قلم نے لوح پر نام محمد جب لکھا ہوگا

غلام سرور لاہوری

MORE BYغلام سرور لاہوری

    قلم نے لوح پر نام محمد جب لکھا ہوگا

    خوشی سے بڑھ کے فوراً شاخ طوبیٰ بن گیا ہوگا

    جو مقبول محمد ہے وہ مقبول خدا ہوگا

    ملا ہوگا جو احمد سے احد سے کب جدا ہوگا

    نبی کا تذکرہ جب اپنی محفل میں ہوا ہوگا

    زباں پر سب کے جاری کلمۂ صل علیٰ ہوگا

    درِ جنت غلامانِ محمد پر کھلا ہوگا

    وہاں رضواں بھی استقبال کی خاطر کھڑا ہوگا

    اگر عشق محمد سے کسی کا دل لگا ہوگا

    خدا جانے کہ وہ ساری خدائی سے جدا ہوگا

    ادا جس شعر میں مضمون نعت مصطفیٰ ہوگا

    خریداروں کے مجمع میں وہ موتی بے بہا ہوگا

    محبت کا پیالہ جس نے حضرت سے پیا ہوگا

    وہ تا دور فلک سر مست جام کبریا ہوگا

    کلام اللہ میں جس کا ثنا خواں خود خدا ہوگا

    بھلا اس سے بڑا رتبہ کسی کا اور کیا ہوگا

    خدا کے روبرو اپنا وسیلہ مصطفیٰ ہوگا

    وہی مشکل میں اپنا حامی اور مشکل کشا ہوگا

    رواں جس دم نبی کی فیض کا دریا ہوا ہوگا

    گہر قطرے سے اور ذرے سے سورج بن گیا ہوگا

    فدائی جو کہ دنیا میں محمد پر فدا ہوگا

    بھلا پھر عاقبت میں اس کو غم کس بات کا ہوگا

    محمد کے ثنا خواں کا نشاں دنیا میں کیا ہوگا

    جبیں پر نور روشن چہرہ اور سینہ صفا ہوگا

    در توبہ خدا مسدود کر دے گا قیامت کو

    شفاعت کا مگر دروازہ اس دن بھی کھلا ہوگا

    جھکے جب تک نہ دل محراب ابروئے محمد پر

    خدا کی بندگی کا سجدہ کب اس سے ادا ہوگا

    نہ ہوگا کوئی بھی ہمدم ہمارا وقتِ تنہائی

    خدا ہوگا خبر گیر اس گھڑی یا مصطفیٰ ہوگا

    نبی کا کوئی ثانی جب بنایا ہی نہیں حق نے

    تو پھر وحدت کے گھر میں کون ایسا دوسرا ہوگا

    سخن میری زباں سے آج کل نعتِ محمد میں

    وہی نکلے گا جو عرش معلیٰ پر لکھا ہوگا

    ہمیں امید ہے سرورؔ شفیع روزِ محشر پر

    کہ وقت بیکسی آخر وہی حامی مرا ہوگا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے