Font by Mehr Nastaliq Web

اعلیٰ اصحابوں سے اصحاب پیمبر چار ہیں

غلام سرور لاہوری

اعلیٰ اصحابوں سے اصحاب پیمبر چار ہیں

غلام سرور لاہوری

MORE BYغلام سرور لاہوری

    اعلیٰ اصحابوں سے اصحاب پیمبر چار ہیں

    یعنی بو بکر و عمر عثمان و حیدر چار ہیں

    چار ہیں وہ چار سازِ درد مندانِ جہاں

    دوجہاں میں راہ دین حق کے رہبر چار ہیں

    بند ہے پنچہ میں جن کے ہفت اقلیم زمیں

    چار سوئے دہر میں یہ میر لشکر چار ہیں

    بعد پیغمبر بنی آدم ہوئے ہیں جس قدر

    سب سے اعلیٰ سب سے افضل سب سے بہتر چار ہیں

    اہل صدق و اہل عدل و اہل حلم و اہل زور

    دلربا دلدار و اہل دل دلاور چار ہیں

    سرنگوں ہیں جن کے دروازے پہ یہ ہفت آسماں

    فی الحقیقت سرورانِ دیں میں سرور چار ہیں

    صاحب خلق و محبت ہیں یہ سارے خلق میں

    بندگان حق میں اعلیٰ بندہ پرور چار ہیں

    جلوہ گر ہر روز سورج کی طرف ہے جن کا نور

    اوج پر چرخ ولایت کے یہ اختر چار ہیں

    ذات عالی پر ہے جن کے سارے عالم کا مدار

    کیسے اچھے مذہب و ملت کے عنصر چار ہیں

    شرق سے تا غرب جن سے ہوگیا روشن جہاں

    ماہ انور چار ہیں مہر منور چار ہیں

    لو ہے کو سونا بنا دیں مثل پارس آن میں

    خاک کو کردیں جو زر یہ کیمیا گر چار ہیں

    آبداری جن سے ظاہر جو ہر دیں پر ہوئی

    بے بہا بحر کرامت کے یہ گوہر چار ہیں

    کانپتے ہیں جن و انساں دونوں جن کے رعب سے

    پہلو اں میدان عالم کے غضنفر چار ہیں

    سرورِ بے دست و پا کا کیوں نہ ہو پایہ بلند

    مثل گردوں سر پر اس کے سایہ گستر چار ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے