Font by Mehr Nastaliq Web

میں ہوں مدح خواں خاتم المرسلیں کا

غلام سرور لاہوری

میں ہوں مدح خواں خاتم المرسلیں کا

غلام سرور لاہوری

MORE BYغلام سرور لاہوری

    میں ہوں مدح خواں خاتم المرسلیں کا

    ثنا خواں ہوں سلطان اہل نگیں کا

    محمد کی مدحت میں عذب اللساں ہوں

    مزہ ہے سخن میں مرے انگبیں کا

    محمد شہنشاہ روئے زمیں ہے

    محمد ہے سیاح عرش بریں کا

    میں دل بستۂ کاکل احمدی ہوں

    پریشاں ہوں اس گیسوئے عنبریں کا

    میں ہوں عاشق زارِ حسنِ محمد

    میں پروانہ ہوں شمع روشن جبیں کا

    کرو مجھ پہ امداد یا شاہ عالی

    کہ تجھ بن نہیں کوئی اس کمتریں کا

    مدینہ میں بلواؤ بندہ کو حضرت

    کہ شائق ہوں میں دل سے اس سر زمیں کا

    مجھے سائل اب اپنے گھر ہی کا رکھو

    کہ دیکھوں نہ دروازہ جا کر کہیں کا

    مجھے اپنا دیدار حضرت دکھا دو

    کرو دور غم میری جان حزیں کا

    نہیں کوئی غمخوار سرورؔ کا حضرت

    مصیبت میں دلدار اندوہ گیں کا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے