بن کے بلبل ہم نے باغِ دہر ڈھونڈا شاخ شاخ
بن کے بلبل ہم نے باغِ دہر ڈھونڈا شاخ شاخ
پایا ان پر نام احمد صاف لکھا شاخ شاخ
پتے پتے پر پتا پایا نبی کے نور کا
دیکھا ہم نے جلوہ گر احمد کا جلوہ شاخ شاخ
فیضیابِ رنگ و بوئے احمدی ہے سربسر
پھول جو ہے گلشنِ دنیا پھولا شاخ شاخ
باغبانِ باغ عالم کر دیا حق نے جسے
اس کا بلبل بوستانِ دیں میں بولا شاخ شاخ
پر ثمر جس سے ہوا نخل مرادِ اہل دیں
باغ امید جہاں لایا ہے میوا شاخ شاخ
زیر سایہ آ گیا جس کے زمیں اور آسماں
ایسا بستانِ محمد بڑھ کے پھیلا شاخ شاخ
ہمسری اس سرو سے کیوں کر کرے سرو بلند
پھیل کر جس کی گئی تا عرش والا شاخ شاخ
نور حق کے ساتھ تھا نور محمد جلوہ گر
جو شجر پر طور کے موسیٰ نے دیکھا شاخ شاخ
کیا عجب باغ جہاں میں گر رہی سرسبز تو
اچھا یہ مضموں ہے سرورؔ تونے باندھا شاخ شاخ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.