Font by Mehr Nastaliq Web

نبی برحق ہو تم اور مالکِ شرعِ مبیں تم ہو

گلشن بریلوی

نبی برحق ہو تم اور مالکِ شرعِ مبیں تم ہو

گلشن بریلوی

MORE BYگلشن بریلوی

    نبی برحق ہو تم اور مالکِ شرعِ مبیں تم ہو

    رسالت ختم ہے تم پر کہ ختم المرسلیں تم ہو

    تمہارے مرتبہ سے عیسیٰ و مریم کو کیا نسبت

    وہ ہیں گردوں نشیں اور مالکِ عرشِ بریں تم ہو

    نہ ہو کیوں کر دماغ اہلِ زمیں کا عرشِ اعظم پر

    کہ تم فخرِ بنی آدم ہو اور فخرِ زمیں تم ہو

    تمہاری شان میں لولاک فرمایا ہے خالق نے

    تمہارا ہی مکاں کونین ٹھہرا اور مکیں تم ہو

    تمہیں مجبورؔ سب داد سخن کیوں کر نہ دیں دل سے

    کہ دل اور جان سے مدحت سرائے شاہِ دیں تم ہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے