فخرِ ہندوستان تھے خسرو
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت ابوالحسن امیر خسروؔ (دہلی-بھارت)
فخرِ ہندوستان تھے خسرو
ہند کے ترجمان تھے خسرو
روحِ جمہوریت سمجھتے تھے
کل وطن کی زبان تھے خسرو
شہ نشینوں میں خانقاہوں میں
باعثِ عز و شان تھے خسرو
وقت کی ہولناک ظلمت میں
زندگی کا نشان تھے خسرو
بات ہے یہ بیان سے باہر
کس قدر خوش بیان تھے خسرو
کافرِ عشق کعبہ سنت
بت کدے میں اذان تھے خسرو
شیرِ ہندی میں تھی شکر اردو
کتنے شیریں زبان تھے خسرو
شیخ و پنڈت سبھی ہیں شیدائی
شیخ و پنڈت کی جان تھے خسرو
کلمہ گویوں کی شان تھی ان سے
فنِ آذر کی آن تھے خسرو
تھے خدا و رسول سے نزدیک
حاضرِ لامکان تھے خسرو
خواجۂ راستین کے عاشق
فقر کا امتحان تھے خسرو
روحِ گلزارِ دین و دنیا تھے
رونقِ دو جہان تھے خسروؔ
- کتاب : نذر خسرو امیر خسرو (Pg. 42)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.