مؤمنو لازم ہے تم پر الفتِ عالی مقام
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)
مؤمنو لازم ہے تم پر الفتِ عالی مقام
خلد میں گر چاہتے ہو قربتِ عالی مقام
چاہتے ہو عافیت تو ان کا دامن تھام لو
حشر میں ہر اک کو ہوگی حاجتِ عالی مقام
باعثِ نارِ جہنم بغضِ اہلِ بیت ہے
باعثِ خلدِ بریں ہے عزتِ عالی مقام
دعوئِ عشقِ نبی باطل ہے اور بے اصل ہے
جب تلک دل میں نہ ہوگی الفتِ عالی مقام
مٹ گیا نامِ یزیدی صفحہ ہستی سے مگر
رشکِ فردوسِ بریں ہے تربتِ عالی مقام
میں حسینی ہوں مجھے گلزارؔ اس پر ناز ہے
میری بخشش کو ہے کافی نسبتِ عالی مقام
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.