سجا ہے ایسا تیرا آستاں غریب نواز
دلچسپ معلومات
منقبت در شان خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
سجا ہے ایسا تیرا آستاں غریب نواز
نثار اس پہ سبھی کہکشاں غریب نواز
ترے دیار کی رعنائیوں کا کیا کہنا
ترا دیار ہے رشکِ جناں غریب نواز
تو باغِ شیخِ خدا کا وہ پھول ہے جس سے
مہک رہا ہے ہر اک گلستاں غریب نواز
تمہیں سے ہند میں دینِ رسولِ اکرم کی
ہری بھری ہیں سبھی ٹہنیاں غریب نواز
جسے تو چاہے اسے سلطنت عطا کر دے
تمہارے قدموں میں ہیں کرسیاں غریب نواز
تمہارے قدموں میں شاہوں نے تاجِ سر رکھا
تمہاری شان بلند آسماں غریب نواز
تمہارے لطف و کرم کو صدائیں دیتا ہے
سسک سسک کے دلِ ناتواں غریب نواز
حضور کر دیں جو گلزارؔ پر نگاہِ کرم
بنے میرا بھی وہیں آشیاں غریب نواز
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.