سب کے دلدار مدینے والے
سب کے دلدار مدینے والے
سب کے غم خوار مدینے والے
نام نامی ہے محمد ان کا
رب کا ہیں پیار مدینے والے
جس سے بہتر کہیں ممکن ہی نہیں
ایسی سرکار مدینے والے
آپ صادق بھی، امیں بھی لاریب
سچ کا معیار مدینے والے
ان کی تخلیق پہ خالق نازاں
ایسا کردار مدینے والے
جن کے دروازے سے خیرات ملے
آپ مختار مدینے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.