Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

یہیں خلد بریں دیکھو، یہیں عرش بریں دیکھو

حبیب گوندیاوی

یہیں خلد بریں دیکھو، یہیں عرش بریں دیکھو

حبیب گوندیاوی

MORE BYحبیب گوندیاوی

    یہیں خلد بریں دیکھو، یہیں عرش بریں دیکھو

    مقدر لے کے آئی ہے مدینہ کی زمیں دیکھو

    یہ روضہ ہے، یہ گنبد ہے، یہ ممبر ہے، یہ جالی ہے

    یہیں تو رہتے ہیں وہ عرش کے مسند نشیں دیکھو

    خدا خود جن پہ شیدا ہے خدائی جن پہ نازاں ہے

    حسینانِ جہاں میں آئے ہیں ایسے حسیں دیکھو

    نبی کی یاد آتے ہی نبی تشریف لاتے ہیں

    نبی کے چاہنے والو نبی کو تم یہیں دیکھو

    ادھر بھی روشنی ہوگی ادھر بھی روشنی ہوگی

    میرے سرکار کو دیکھو یا قرآن مبیں دیکھو

    محبت کے پس پردہ عقیدت کام کرتی ہے

    محبت گر سلامت ہے تو جلوؤں کو قریں دیکھو

    نظر سے آپ کے غائب نہیں ہے کوئی بھی عالم

    کہوں کیسے بھلایا رحمت اللعلمیں دیکھو

    زمانہ خود کرم کی بھیک لینے در پہ آیا ہے

    کرم فرمانے والے ہیں دو عالم کے امیں دیکھو

    خلوصِ دل کی نظروں سے بہت ہی پاس ہیں آقا

    حبیبؔ اتنی عقیدت ہو تو آقا کو یہیں دیکھو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے