درِ اقدس پر ہوں اب تو میں حاضر یا رسول اللہ
درِ اقدس پر ہوں اب تو میں حاضر یا رسول اللہ
حبیب الرحمٰن لدھیانوی
MORE BYحبیب الرحمٰن لدھیانوی
درِ اقدس پر ہوں اب تو میں حاضر یا رسول اللہ
زباں میری ہے کچھ کہنے سے قاصر یا رسول اللہ
طبیعت میں عجب کچھ کیف و مستی کا سا عالم ہے
کرم کی اک نظر ہم پر ہو ظاہر یا رسول اللہ
کھڑا میں دیکھتا ہوں آپ کے انوار کی بارش
زمین و آسمان سب پر ہے دائر یا رسول اللہ
شفاعت کی طلب ہے آپ سے بس روزِ محشر میں
نہ ہو اب یہ گدا نظروں سے باہر یا رسول اللہ
بلا لینا انہی قدموں میں واپس آپ پھر مجھ کو
خدارا اک بلاوا میری خاطر یا رسول اللہ
جنازہ ہو یہاں میرا اسی گنبد کے سائے میں
یہی اک آرزو لے کر ہوں حاضر یا رسول اللہ
حبیبِؔ بے نوا کی قبر ہو اس پاک مٹی میں
سکوں پائے یہ اس دھرتی میں آخر یا رسول اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.