اے رسول_امیں سید_المتقیں تم_سا کوئی نہیں تم_سا کوئی نہیں
اے رسول_امیں سید_المتقیں تم_سا کوئی نہیں تم_سا کوئی نہیں
حبیب اللہ ساغر وارثی
MORE BYحبیب اللہ ساغر وارثی
اے رسول امیں سید المتقیں تم سا کوئی نہیں تم سا کوئی نہیں
اے سراج مبیں لا مکاں کے مکیں تم سا کوئی نہیں تم سا کوئی نہیں
رب نے اپنا قلم دان تم کو دیا تم کو نبیوں میں افضل بنایا گیا
تم ہو رب کے قریں اے ازل کے حسیں تم سا کوئی نہیں تم سا کوئی نہیں
عرش و کرسی ستارے تمہارے لئے سارے قرآں کے پارے تمہارے لئے
سب تمہارے لئے آسماں یہ زمیں تم سا کوئی نہیں تم سا کوئی نہیں
تم ہو شمع شبستان عرش علا ہے خدا تم پہ جان اور دل سے فدا
آفریں آفریں آفریں آفریں تم سا کوئی نہیں تم سا کوئی نہیں
عرش اعظم پہ تم کو بلایا گیا خاص رتبہ سے تم کو نوازا گیا
تم ہو سدرہ نشیں احمد المرسلیں تم سا کوئی نہیں تم سا کوئی نہیں
- کتاب : Surood-e-Asfia (Pg. 107)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.