نصاب_حق ہے یقیناً ترا نصاب معین
دلچسپ معلومات
منقب درشان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
نصاب حق ہے یقیناً ترا نصاب معین
پڑھا ہے جس نے تجھے وہ ہے کامیاب معین
رگوں میں دل میں ہے تیرا ہی اضطراب معین
نظر نے دیکھے ہیں ترے حسین خواب معین
ورق ورق پہ ترے ہے ربوبیت رب کی
تو ہے کتاب ولایت کا ایک باب معین
خدا کے بعد وہ جس کا مقام عالی ہے
اسی کا ظرف اسی کا ہے انتخاب معین
ہے ربط خاص تجھے مصطفیٰ کے منبر سے
خطیب قادر مطلق کا تو خطاب معین
یہ تیری شان کہ منہاج مصطفیٰ تو ہے
مرا یہ ظرف کہ تو میرا انتخاب معین
کھلا ہے کس پہ جو ساغرؔ پہ کھل سکے گا تو
ترے حجاب کے اندر ہے اک حجاب معین
- کتاب : Surood-e-Asfia (Pg. 128)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.