وجودِ پاک ہے کتنا محبت آفرین تیرا
وجودِ پاک ہے کتنا محبت آفرین تیرا
نہیں ثانی کوئی اے رحمتہ اللعالمین تیرا
ذرا اس اتحادِ حسن و الفت کو کوئی دیکھے
تو کعبے کو مکیں کا اور کعبے کا مکیں تیرا
تصور تیرا جنت ہے، محبت تیری بخشش ہے
یہ رتبہ اور یہ درجہ شفیع المذنبیں تیرا
رہے گا حکم تیرا کار فرما روزِ آخر تک
لقب اے شافعِ محشر ہے ختم المرسلین تیرا
توجہ کی نظر وقتِ شفاعت اس پر بھی رکھنا
کہ ادنیٰ امتی ہے بادی خلوت نشیں تیرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.