ہم سبھی آپ پر قربان ہیں غوث الثقلین
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
ہم سبھی آپ پر قربان ہیں غوث الثقلین
کیونکہ وابستۂ دامان ہیں غوث الثقلین
سارے مجذوب، ولی، سالک و اقطاب، ابدال
آپ کے تابع فرمان ہیں غوث الثقلین
آپ کی سلطنت ہے لاکھوں دلوں پر اب بھی
آپ سلطانوں کے سلطان ہیں غوث الثقلین
اک ولادت کی جگہ، ایک مقام رحلت
شاہ بغداد و جیلان ہیں غوث الثقلین
آپ کی ذات مقدس نہ سمجھنے والے
ناسمجھ، جاہل و نادان ہیں غوث الثقلین
یاد فرمائی ہوئی تیری بعجلت ہادیؔ
مجھ پہ حد درجہ مہربان ہیں غوث الثقلین
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.