ہے وجہِ مسرت نبی کی ولادت
ہے وجہِ مسرت نبی کی ولادت
ہے برکت ہی برکت نبی کی ولادت
ہوئیں ظلمتیں دور ساری ، جہاں سے
ہے و جہِ سعادت نبی کی ولادت
خدا نے دو عالم کی رحمت بنایا
ہے رحمت ہی رحمت نبی کی ولادت
برائے مسلمان راسخ عقیدت
سکون اور راحت نبی کی ولادت
ہے وجہ پریشانی شیطاں کے حق میں
نبی کی ولادت، نبی کی ولادت
گناہوں میں تھا مبتلا سارا عالم
تھی لازم ضرورت نبی کی ولادت
ہمیں راہ سیدھی ملی ان سے ہادیؔ
ہے وجہِ ہدایت نبی کی ولادت
- کتاب : تحیات ہادی (Pg. 26)
- Author : محمد عبدالہادی قادری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.