آقا کا مرے رتبہ کیا ارفع_و_اعلیٰ ہے
آقا کا مرے رتبہ کیا ارفع و اعلیٰ ہے
یہ جاننے والا بس اللہ تعالیٰ ہے
فرقت میں شہہ دیں کے دل میں مرے چھالا ہے
زخمی ہے جگر آہ و زاری بھی ہے نالا ہے
ایماں کی دعائیں دیں دشنام کے بدلے میں
آقا کے کرم کا بھی انداز نرالا ہے
سرکار کی عظمت کا قائل نہیں جو اس کی
آنکھوں میں بھی پردہ ہے اور دل پہ بھی تالا ہے
ایسے بھی حفاظت کی ہے رب نے محمدؐ کی
انڈے ہیں کبوتر کے اور مکڑی کا جالا ہے
آلام زمانہ یا آفات سماوی ہوں
یاد شہ طیبہ نے ہر بار سنبھالا ہے
ہو حب نبی دل میں خواہش ہے جو جنت کی
سرکار کی الفت ہی جنت کا قبالہ ہے
ہر سائل و مسکیں کو ہوتی ہے عطا ہر دم
در سے بھی آقا نے خالی نہیں ٹالا ہے
دل جب بھی مدینے میں بے چپن ہوا ہادیؔ
جالی سے لپٹ کر ہر ارمان نکالا ہے
- کتاب : تحیات ہادی (Pg. 37)
- Author : محمد عبدالہادی قادری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.