Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جامع القرں لقب تھا حضرت عثمان کا

ہادی قادری

جامع القرں لقب تھا حضرت عثمان کا

ہادی قادری

MORE BYہادی قادری

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان حضرت عثمان غنی (جنت البقیع-مدینہ)

    جامع القرں لقب تھا حضرت عثمان کا

    کامل الایماں ہے رتبہ حضرت عثمان کا

    سابقون الاولونَ میں تھا عثماں کا شمار

    سلسلہ مردوں میں چوتھا حضرت عثمان کا

    تھیں رسولِ پاک کی دو بیٹیاں ازواج میں

    شہرہ ذوالنورین سے تھا حضرت عثمان کا

    بیعت ِرضواں کے موقع پر نبی نے یہ کہا

    ہاتھ یہ میرا ہے گویا حضرت عثمان کا

    رب نے دی تھی آپ کو برکت تجارت میں بہت

    یہ امانت کا ہی پھل تھا حضرت عثمان کا

    تھی حیا ایسی کہ شرماتے تھے سب کرو بیاں

    تھا حیا میں اونچا درجہ حضرت عثمان کا

    تھی سخاوت اور خیرات آپ کی مشہور تر

    نام میں شامل غنی تھا حضرت عثمان کا

    دد مواقع پر خصوصاً کارنامہ ہے بڑا

    بر رومہ ، جیش عسرہ حضرت عثمان کا

    نصف اول تھا خلافت کا بہت ہی پرسکوں

    باقی فتنوں میں ہی گزرا حضرت عثمان کا

    اے خدا ! ساری خطائیں کر تو ہادیؔ کی معاف

    واسطہ تجھ کو ہے دیتا حضرتِ عثمان کا

    مأخذ :
    • کتاب : تحیات ہادی (Pg. 77)
    • Author : محمد عبدالہادی قادری

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے