تھی بہت عظمت بڑی حضرت عمر فاروق کی
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت عمر فاروق (مدینہ-عرب)
تھی بہت عظمت بڑی حضرت عمر فاروق کی
شان اور ہیبت بڑی حضرت عمر فاروق کی
قتل کرنے نکلے اور ایمان لائے برملا
جب نظر رخ پر پڑی حضرت عمر فاروق کی
ماہر انساب شاعر شہسوار اور تھے شجیع
تھی مثالی زندگی حضرت عمر فاروق کی
بعد میرے گر کوئی ہوتا نبی ہوتے عمر
کیا بڑائی کم یہ تھی حضرت عمر فاروق کی
بیت مقدس مصر شام ایران اور ہسپانیہ
سلطنت کتنی بڑی حضرت عمر فاروق کی
تین براعظموں پر ایک ہی اوقات میں
تھی حکومت واقعی حضرت عمر فاروق کی
جاری و ساری اذاں کا جو طریقہ آج ہے
یہ تو تھی تجویز ہی حضرت عمر فاروق کی
دنیوی سامان سے بے رغبتی بھی تھی بہت
زیست میں تھی سادگی حضرت عمر فاروق کی
یا خدا ہادیؔ احقر کو تو یہ توفیق دے
عمر بھر ہو پیروی حضرت عمر فاروق کی
- کتاب : تحیات ہادی (Pg. 76)
- Author : محمد عبدالہادی قادری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.