صحابہ میں بر تر ابو بکر صدیق
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت عبداللہ ابن ابو بکر صدیق۔
صحابہ میں بر تر ابو بکر صدیق
نہ تھا کوئی ہمسر ابو بکر صدیق
صداقت، دیانت ، یقین و قناعت
تھے چاروں کا مظہر ابو بکر صدیق
بیک وقت تھیں چار نسلیں مسلماں
شرف تھا یہ بر تر ابو بکر صدیق
تھے مردوں میں پہلے مسلمان بے شک
تھا پہلا ہی نمبر ابو بکر صدیق
نبی کے خسر، عائشہ کے تھے والد
صحابی تھے بہتر ابو بکر صدیق
رسولوں کے بعد آپ خیر البشر تھے
تھے رتبے میں بڑھ کر ابوبکر صدیق
نبی نے بشارت دی تھی جنتی کی
تھے طاعت کے پیکر ابو بکر صدیق
تھا خوف خدا اور حب نبی بھی
تھے ہادی بھی اکبر ابو بکر صدیق
- کتاب : تحیات ہادی (Pg. 75)
- Author : محمد عبدالہادی قادری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.