Font by Mehr Nastaliq Web

سکوں دل کو دولے کے نامِ محمد

حفیظ سلمانی

سکوں دل کو دولے کے نامِ محمد

حفیظ سلمانی

MORE BYحفیظ سلمانی

    سکوں دل کو دولے کے نامِ محمد

    پیومے کشو بھر کے جام محمد

    گئے عرشِ اعظم پہ نعلین پہنے

    یہ ہے عزت و احترام محمد

    وہ گیسوئے مشکیں وہ روئے منور

    وہ صبح محمد وہ شام محمد

    شجر اور حجر سب نے کلمہ پڑھا ہے

    وہ معجز نما ہے کلام محمد

    وہی ہیں اذانیں وہی ہیں نمازیں

    ابھی تک وہی ہے نظام محمد

    یہاں بھی حکومت وہاں بھی حکومت

    دو عالم میں ہے انتظام محمد

    وہیں مشکلیں ہو گئیں اپنی آساں

    جہاں آگیا لب پہ نام محمد

    حفیظؔ اس کا رتبہ ہے شاہوں سے بہتر

    حقیقت میں ہے جو غلام محمد

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے