وجۂ تسکین جاں جنابِ علی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف۔عراق)
وجۂ تسکین جاں جنابِ علی
راحتِ عاشقاں جناب علی
مخزنِ فیض معدنِ عرفان
آپ کا آستاں جنابِ علی
سب طریقت کے بادہ خانوں میں
روحِ بادہ کشاں جنابِ علی
فکر کونین سے نجات ملے
ہوں اگر مہرباں جنابِ علی
فتح و نصرت نے ہی قدم چو مے
آپ پہنچے جہاں جنابِ علی
آپ کی مدح آپ کی تعریف
اور میری زباں جنابِ علی
ہو کرم کی نگاہ تائبؔ پر
محسنِ بیکساں جنابِ علی
- کتاب : اَصحاَبِی کَاالنُّجُوم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.