Font by Mehr Nastaliq Web

ہمیشہ اپنے بندوں پہ رہا لطف و کرم تیرا

حافظ عبدالجلیل

ہمیشہ اپنے بندوں پہ رہا لطف و کرم تیرا

حافظ عبدالجلیل

MORE BYحافظ عبدالجلیل

    ہمیشہ اپنے بندوں پہ رہا لطف و کرم تیرا

    سہارا بے سہاروں کو میسر ہے بہم تیرا

    گناہوں کی سیہ چادر لپیٹے جو بھی آتا ہے

    سبھی کو اپنے دامن میں چھپاتا ہے حرم تیرا

    شہنشاہوں کے دروازے تو اکثر بند ملتے ہیں

    کھلا رہتا ہے منگتوں پر سدا بابِ کرم تیرا

    میں خود بھی ہوں بہت چھوٹا، مرے الفاظ بھی چھوٹے

    سو کیوں کر مجھ سے ہو پائے گا ذکرِ حق رقم تیرا

    مرے دامن میں کیا میرا سبھی انعام ہے تیرا

    یہ توفیقِ ثنا تیری یہ قرطاس و قلم تیرا

    مرے ہاتھوں نے تھاما ہے ترے محبوب کا دامن

    جلیلِؔ بے نوا پر کیا یہی احسان کم تیرا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے