Font by Mehr Nastaliq Web

زمانے کی نگاہوں سے چھپاکر اُن کی یادوں کو

حافظ عبدالجلیل

زمانے کی نگاہوں سے چھپاکر اُن کی یادوں کو

حافظ عبدالجلیل

MORE BYحافظ عبدالجلیل

    زمانے کی نگاہوں سے چھپاکر ان کی یادوں کو

    دلِ مضطر میں رکھتا ہوں سجا کر ان کی یادوں کو

    تعلق توڑ کر ان سے عبث دعویٰ ہے ایماں کا

    کوئی مؤمن نہیں رہتا بھلا کر ان کی یادوں کو

    نکلنا ہے اگر تم کو غمِ دنیا کے طوفان سے

    چلو رہ میں سہارا پھر بنا کر ان کی یادوں کو

    بہاروں کا سماں ہوگا تمہارے من کی وادی میں

    ذرا دیکھو توسینے میں بسا کر ان کی یادوں کو

    جلیلؔ آخر رہائی منحصر ہے ان کے عرفاں پر

    سو اپنے دل میں رکھ لینا سجا کر ان کی یادوں کو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے