Font by Mehr Nastaliq Web

حسنِ ازل کی جستجو لائی درِ رسول پر

حافظ عبدالجلیل

حسنِ ازل کی جستجو لائی درِ رسول پر

حافظ عبدالجلیل

MORE BYحافظ عبدالجلیل

    حسنِ ازل کی جستجو لائی درِ رسول پر

    کرنے طواف عندلیب آئی ہو جیسے پھول پر

    ربِ کریم نے سدا اپنے حبیب کے طفیل

    معاف کر دیا مجھے میری ہر ایک بھول پر

    تو ہے حبیبِ کبریا، کون ہے تجھ سا اے شہا

    سارا جہاں لٹائوں میں تیرے قدم کی دھول پر

    حق نے کیا بلندیوں ہوگا نہ سرنگوں کبھی

    تیرے کمال کا علم دہر کے عرض و طول پر

    چاہے جلیلؔ تو اگر عقبیٰ کی سرفرازیاں

    دنیا سے ناتا توڑ کر آ جا درِ رسول پر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے