جب سے دل کی صدا یا نبی ہوگئی
جب سے دل کی صدا یا نبی ہوگئی
ہر طرف روشنی روشنی ہوگئی
باغِ جنت میں جاکے جو سجدہ کیا
کتنی ارفع مری بندگی ہوگئی
ان کی چشمِ کرم کا اشارہ ہوا
گھر میں بیٹھے مری حاضری ہوگئی
تیرے روضے کی آ کر جو دیکھی جھلک
دور اک پل میں سب تشنگی ہوگئی
آپ کے در کی نسبت سلامت رہے
کتنی آساں مری زندگی ہوگئی
ان کے در پر جلیلؔ آکے دیکھا یہی
شاخِ نخلِ تمنا ہری ہوگئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.