راحتِ قلبِ حزیں اسمِ گرامی آپ کا
راحتِ قلبِ حزیں اسمِ گرامی آپ کا
ہے غلاموں کا وظیفہ نامِ نامی آپ کا
آپ کی توصیف ہو انسان پر موقوف کیوں
ذکر میں رطب للساں عالم تمامی آپ کا
آپ ہیں ممدوحِ یزداں کون ہے ثانی بھلا
ہر زباں پر ہے رواں ذکرِ مدامی آپ کا
میں بھلا کیا آپ کی تعریف میں کچھ لکھ سکوں
لکھ رہے ہیں جب قصیدہ شرف و جامی آپ کا
اس جلیلِؔ بے نوا پر بھی کرم کی ہو نظر
اس کی گردن میں بھی ہے طوقِ غلامی آپ کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.