آقا کا دربار مدینہ
آقا کا دربار مدینہ
جنت کا گلزار مدینہ
دیکھ کے سا ری آنکھیں خیرہ
ہے ایسا شہکار مدینہ
نس نس سے ہے خو شبو پھوٹی
سانسوں کی مہکار مدینہ
دیکھ لی دنیا کچھ بھی نہ پایا
چل دیکھیں اب یار مدینہ
قسمت والے اس کے باسی
عزت کی دستار مدینہ
اذنِ حضوری ہو جائے تو
دیکھیں پھر سرکار مدینہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.