عاشقانِ مصطفیٰ سب مل کے ایسا کیجیے
عاشقانِ مصطفیٰ سب مل کے ایسا کیجیے
مدحتِ ممدوحِ یزداں کو وظیفہ کیجیے
آپ کے اسم گرامی کی جہاں میں دھوم ہو
آپ ہی کے ذکر کا ہر گھر میں چرچا کیجیے
ٹھوکریں کھاتے پھرو گے ان کا دامن چھوڑ کر
راحتِ جاں کے لیے ان کو مسیحا کیجیے
بارگاہِ ایزدی میں پاؤ گے اونچا مقام
آپ کے بس نامِ نامی کو وسیلہ کیجیے
رحمتِ کونین کا ہے بحرِ رحمت جوش پر
آگے بڑھ کے عاصیو عرضِ تمنا کیجیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.