محبوبِ ذوالجلال ہے میرے نبی کی ذات
محبوبِ ذوالجلال ہے میرے نبی کی ذات
عنوانِ قیل و قال ہے میرے نبی کی ذات
کون و مکاں میں آپ سا ہو گا نہ کوئی ہے
بے مثل و بے مثال ہے میرے نبی کی ذات
رطب للسان غیر بھی مدح و ثنا میں ہیں
کس درجہ باکمال ہے میرے نبی کی ذات
ہے مہر و مہ کی روشنی جس کے وجود سے
وہ حسنِ لازوال ہے میرے نبی کی ذات
امت کسی عدو سے بھلا خوف کھائے کیوں
اس کے لیے تو ڈھال ہے میرے نبی کی ذات
ہر صاحبِ کمال ہے جس در پہ سرنگوں
وہ منبعِ کمال ہے میرے نبی کی ذات
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.