تیرے کوچے سے جس کا گزر ہو گیا
تیرے کوچے سے جس کا گزر ہو گیا
رحمتِ حق سے وہ بہرہ ور ہو گیا
چاند بدلی میں رخ کو چھپانے لگا
حسن تیرا جہاں جلوہ گر ہو گیا
مفلسی میرے آنگن سے رخصت ہوئی
ذکر تیرا مرا چارہ گر ہو گیا
پڑ گئی جب بھی پہ تیرے کرم کی نظر
ذرۂ خاک فوراً ہی زر ہو گیا
تیری ناموس پر پایا دار و رسن
جان دے کر وہ غازی امر ہو گیا
نعت سرکار جس کا وظیفہ ہوا
اس کا شعر و سخن معتبر ہو گیا
ان کی چوکھٹ پہ خم ہوگیا جو جلیلؔ
سارے عالم میں اونچا وہ سر ہو گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.