Font by Mehr Nastaliq Web

ہم شہر مدینہ کی ہوا چھوڑ چلے ہیں

حافظ عبدالجلیل

ہم شہر مدینہ کی ہوا چھوڑ چلے ہیں

حافظ عبدالجلیل

MORE BYحافظ عبدالجلیل

    ہم شہر مدینہ کی ہوا چھوڑ چلے ہیں

    اس جنتِ طیبہ کا مزا چھوڑ چلے ہیں

    کس شوق سے آئے تھے مدینے کے مسافر

    روتے ہوئے طیبہ کی فضا چھوڑ چلے ہیں

    کب جھیل سکے گا یہ مدینے کی جدائی

    دل اب ترے در پر ہی پڑا چھوڑ چلے ہیں

    مشکل ہے جلیلؔ ان کے درِ پاک سے جانا

    پھر لوٹ کے آنے کی دعا چھوڑ چلے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے