مرے دل میں ہے مدت سے یہ چاہت یا رسول اللہ
مرے دل میں ہے مدت سے یہ چاہت یا رسول اللہ
درِ اقدس کی مل جائے اجازت یا رسول اللہ
نہیں ہوں دید کے قابل مگر اتنی سی خواہش ہے
کہ خوابوں میں کرا دیجے زیارت یا رسول اللہ
تری چوکھٹ پہ سر میرا دھرا ہو جاں نکل جائے
مری قسمت کو مل جائے یہ رفعت یا رسول اللہ
جلیلِؔ بے نوا کا تو یہی بس کل اثاثہ ہے
رہے قائم سدا تیری یہ نسبت یا رسول اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.